Monday, 10 August 2020, 05:16:38 am

مزید خبریں

 
وزیر اعلیٰ پنجاب کی عیدالا ضحی سے 15روزقبل شہروں سے باہر مویشی منڈیاں قائم کرنے کی ہدایت
July 04, 2020

فائل فوٹو

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عیدالا ضحی سے پندرہ روز قبل شہروں سے باہر مویشی منڈیاں قائم کرنے اور اس حوالے سے ضابطہ کار کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

کورونا وائرس کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔