Thursday, 18 April 2024, 06:24:51 pm
ملک میں مزید تین ہزار تین سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
July 04, 2020

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید تین ہزار تین سو ستاسی افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 25 ہزار 283 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں80ہزار297، سندھ میں90ہزار721، خیبرپختونخوامیں 27ہزار506، بلوچستان میں10ہزار717، اسلام آبادمیں 13ہزار292، گلگت بلتستان میں ایک ہزار536 اور آزادکشمیر میں وائرس کے ایک ہزار214 مریض ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ایک لاکھ 25ہزار94مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 68 اموات کے بعداس وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 619ہو گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.