Wednesday, 12 August 2020, 11:26:30 am
برطانوی حکومت سفارتی راہ فرار اختیار نہ کرے اورمسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مسئلہ قرارنہ دے ،مسعود خان
July 04, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے برطانوی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ سفارتی راہ فرار اختیار نہ کرے اورمسئلہ کشمیر کو دوطرفہ مسئلہ قرارنہ دے ۔

وہ تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام ہفتے کے روز ایک ویبنار سے خطاب کررہے تھے جس کا عنوان تھا کشمیر میں دوہرا لاک ڈاؤن اور عالمی ردعمل ۔
سردارمسعود خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، قتل، ایذا رسانی ، عصمت دری اور غیرقانونی نظربندی کے واقعات کو روکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
لیبرپارٹی کے رکن پارلیمنٹ LIAM BYRNE نے کہاکہ برطانیہ کو یہ موقف ترک کردینا چاہیے کہ یہ مسئلہ دوطرفہ طریقے سے حل کیاجائے ۔
انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیرکے بارے میں قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کسی تیسرے غیرجابندار فریق کوبطور ثالث کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔