Wednesday, 12 August 2020, 11:10:41 am
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، مزید دو کشمیری نوجوان شہید
July 04, 2020

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں آج(ہفتہ) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی تازہ کارروائی میں مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

فوجیوں نے ضلع کے علاقے ARREH میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف آج جاری کی جانے والی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر مقبوضہ کشمیر میں انسانی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں لوگوں کا قتل، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریاں ، تشدد ، پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، املاک کی تباہی اور خواتین کی آبروریزی معمول بن چکا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔