Saturday, 20 July 2019, 06:40:05 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم کے آئندہ دورہ امریکہ سے خطے کے اہم ملک کی حیثیت سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گی،تجزیہ کار
July 04, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے خطے کے اہم ملک کی حیثیت سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گی۔آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاک امریکن ڈیموکریٹک فورم کے صدر ڈاکٹر اشرف طور نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو افغانستان کے بارے میں اعتماد میں لینے کی کوشش کرے گاکیونکہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان سے نیٹو افواج کا انخلاء ممکن نہیں ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر زاہد انور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کا دورہ خصوصاً خطے کی صورتحال کے تناظر میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔افغان امور کے ماہر طاہر خان نے کہا کہ امریکہ کو احساس ہو گیا ہے کہ پاکستان خطے کا ایک اہم فریق ہے۔افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان کا امریکہ کا دورہ مسئلہ کشمیر سمیت خطے کے مسائل اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔