Sunday, 15 September 2019, 11:25:07 pm
حکومت کا گلگت بلتستان کے عازمین حج کو بلا معاوضہ حاجی کیمپ راولپنڈی لانے کافیصلہ
July 04, 2019

حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان کے عازمین حج کو نادرن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے ذریعے بلا معاوضہ حاجی کیمپ راولپنڈی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ایک بیان میں عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے رابطہ کریں۔