Tuesday, 25 June 2019, 11:46:57 am
مقبوضہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا، سردار مسعود خان
June 04, 2019

فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ طاقت کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل کے روز مظفرآباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں نے آزادی کے مقدس نصب العین کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں۔

صدر مسعود نے رمضان المبارک کے دوران عارضی جنگ بندی کا ڈرامہ رچانے پر بھارت اور قابض افواج کی مذمت کی جنگ بندی کی آڑ میں بھارتی فورسز تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کو تیز کردیا ہے اور جعلی مقابلوں میں کئی کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر کے صدر نے یقین کا ظاہر کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔