Thursday, 19 September 2019, 08:31:31 pm
گلگت شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام رمضان کے بعد شروع کیا جائے گا، حفیظ الرحمن
June 04, 2019

فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں سڑکوں کی مرمت کا کام رمضان کے بعد شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے گلگت میں اربن ٹرانسپورٹ کمیٹی پر عملدرآمد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کا کام مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کی سڑکوں سے تجاوزات کو ختم کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کو متعارف کرائے گی۔