Thursday, 28 March 2024, 07:44:00 pm
وزیر خارجہ کی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پرہواوے کی تحسین
May 04, 2021

ہواوے ٹیکنالوجیز مشرق وسطیٰ کے نائب صدر سپیس لی کی قیادت میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ایک وفد نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

وفد نے وزیر خارجہ کو ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری منصوبوں اورسرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کیلئے ہواوے ٹیکنالوجیز کے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہم اقتصادی سفارتکاری کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کی طرف مبذول کرا رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.