Saturday, 20 April 2024, 07:36:30 pm

مزید خبریں

 
پی ڈی ایم اے کی خیبرپختونخوامیں متعلقہ محکموں کوکوروناوائرس سےبچنےکیلئے حفاظتی آلات کی فراہمی جاری
May 04, 2020

خیبرپختونخوا کے ناگہانی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی جانب سے صوبے بھر میں متعلقہ محکموں کو کوروناوائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی آلات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ اب تک چونسٹھ قسم کے حفاظتی آلات تقسیم کرچکا ہے۔ ان آلات میں تقریباً چھ لاکھ ماسک، پینتیس ہزار تشخیصی کٹس، ایک لاکھ دستانے اور سولہ ہزار حفاظتی کٹس شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور محکمہ صحت کو 51 ہزار جراحی ٹوپیاں، پچیس ہزار وی ٹی ایم،72 ہزار حفاظتی لباس،120 تھرمل گنز اور ساڑھے چار ہزار Biohazard بیگ بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ادارے کا ہنگامی کارروائیوں کا مرکز اپنی ذمہ داریاں دن رات انجام دے رہا ہے جہاں لوگ ٹال فری نمبر 08000-1700 کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.