Thursday, 25 April 2024, 01:33:16 am
آگ بجھانے والے عملے کا عالمی دن
May 04, 2019

آگ بجھانے والے عملے کا آج (ہفتہ) عالمی دن منایاگیا جس کا مقصد زندگیاں بچانے کیلئے آگ بجھانے والے عملے کی قربانیوں کا اعتراف اورانھیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب کے ہنگامی امداد کے ادارے ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ سہولت نچلی سطح تک فراہم کی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت آج آگ بجھانے والے عملے کے ان اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کررہی ہے جنہوں نے آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے میں گرانقدرخدمات انجام دی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.