Thursday, 28 March 2024, 08:42:44 pm
این سی اوسی نے رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری ہدایات جاری کردیں
April 04, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ایک پریس ریلیز کے مطابق یہ احتیاطی ہدایات مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز تراویح کے انتظامات کیلئے صدر اور علماء کی مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ میں جا ری کی گئی ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مساجد اور امام بارگاہوں کے احاطے میں نماز تراویح ادا کریں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید کہا کہ اگر رمضان المبارک کے دوران حکومت نے محسوس کیا کہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد نہیں کیا جا رہا یا متاثرین کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے تو حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر ے گی۔مزید کہا گیا کہ حکومت شدید متاثرہ اور مخصوص علاقوں میں احکامات اور پالیسی میں تبدیلی کی بھی مجاذ ہو گی۔احتیاطی تدابیر کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین یا دریاں استعمال نہیں کی جائیں گی اور فرش پر نماز ادا کی جائے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ نماز سے پہلے اور بعد میں لوگ ہجوم کی صورت میں اکٹھے ہونے سے گریز کریںاور امام بارگاہوں کے ہال کی بجائے صحن اور احاطے میں نماز ادا کریں ۔اسی طرح پچاس سال سے زائد عمر کے معمر شہری ،بچے اور زکام ،کھانسی وغیرہ سے متاثرہ افراد مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز تراویح کی ادائیگی کیلئے نہ آئیں اور گھروں میں نماز ادا کریں۔مساجد اور امام بارگاہوں کے فرش کلورین ملے پانی سے دھوئے جائیں۔مساجد اور تراویح کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں ذمہ دارافراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں گی۔احتیاطی ہدایات میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نماز کی ادائیگی سے گریز کریں اور نمازی مساجد کی بجائے گھروں سے وضو کر کے آئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.