Friday, 29 March 2024, 02:08:39 am
ریڈیوپاکستان نے "عالمی ریڈیو مقابلہ 2019 "جیت لیا
April 04, 2019

  ریڈیو پاکستان نے پیرس ، فرانس میں ہونے والے عالمی ریڈیو مقابلہ 2019 جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ِریڈیو کے حوالے سے یورپین ریڈیو اینڈڈیجیٹل آڈیو شو پیرس نے یونیسکو کے اشتراک سے "عالمی ریڈیو مقابلہ 2019 "کا انعقاد کیا تھا ۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ریڈیو اسٹیشنز کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی ۔ پہلی پوزیشن ریڈیو پاکستان اور چلڈرن انٹرنیشنل یوتھ رپورٹرز زمبیانے مشترکہ طور پر حاصل کی ہے۔ برسٹ ریڈیو - بورن مائوتھ یونیورسٹی برطانیہ نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے نشر ہونے والے پروگرام رابطہ میں 13فروری عالمی یوم ریڈیو کے موقع پر امن ،برداشت اور مکالمے کے فروغ میں ریڈیو کی اہمیت و کردار سے متعلق خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔ عالمی مقابلے کے منتظمین کی جانب سے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی پروڈکشن کو بہترین قرار دیتے ہوئے اول انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات و نشر یات اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان جناب شفقت جلیل نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے اسٹیشن ڈائریکٹر محمد فیاض کیانی اور پروگرام رابطہ کی پروڈکشن ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ریڈیو پروگرامرزاسی طرح محنت ، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہوئے اپنے ادارے کی ساکھ کو قومی اور بین الاقومی سطح پر اجاگر کریں گے۔ انعام جیتنے والے پروگرام کی ایگزیکٹو پروڈیوسر رفعت قیوم تھیں جبکہ اْن کی پروڈکشن ٹیم میں پروڈیوسرز شاہد افراز خان، جاراللہ او ر علی فاروقی شامل تھے اس پروگرام کی میزبان آمنہ سلیم صدیقی تھیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.