Thursday, 09 April 2020, 07:21:43 am

مزید خبریں

 
کورونا وائرس خطرہ،سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر حفاظتی اقدامات کرلیےگئے،وزیر داخلہ
March 04, 2020

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کورونا وائرس کے خطرات پر موثراقدامات کے ذریعے قابو پانے کا حکومتی عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے بدھ کے روز جنوبی کوریا کے سفیرKWAK SUN KYU سے اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام سرحدوں اور ائیرپورٹس پر حفاظتی کارروائیاں عمل میں لائی ہیں۔وزیرنے اطمینان ظاہر کیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افرادکی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس حوالے سے صورتحال قابو میں ہے۔جنوبی کوریا کے سفیر نے کورونا وائرس پر موثر اقدامات کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔