Monday, 13 July 2020, 08:43:03 am
برطانیہ کی بین الاقوامی ہنگامی ٹیم اور ریسکیو1122 باہمی تعاون کے فروغ پر متفق
March 04, 2020

برطانیہ کی بین الاقوامی ہنگامی ٹیم اور ریسکیو1122پنجاب قومی ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں ملکر کام کررہے ہیں۔


یہ بات برطانیہ کی بین الاقوامی ہنگامی ٹیم کے چیئرمین مہربان صادق نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔


انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں نے ہنگامی صورتحال کے دوران صحت عامہ اور روڈ سیفٹی کے علاوہ صحت، تحفظ اور ماحولیاتی انتظام سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔