Thursday, 09 April 2020, 06:56:47 am
عالمی اسلامی تعلیمی سائنسی اورثقافتی تنظیم کی مصنوعی ذہانت اورکمپیوٹرکی تعلیم کے حصول کےلئے صدر علوی کے اقدامات کی تعریف
March 04, 2020

عالمی اسلامی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرالمالک نے صدر عارف علوی کو ایک خط لکھا ہے جس میں مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر کی تعلیم کے حصول کےلئے ان کے اقدامات کو سراہاگیا ہے۔

 اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان  کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں تعاون کے خواہاں ہیں۔

 Dr Malik نے کہا کہ  مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹر کی تعلیم کےلئے صدارتی اقدامات ایک کامیاب ماڈل ہیں اور ان کی تنظیم یہ  ماڈل دوسرے اسلامی ممالک میں متعارف کراناچاہتی ہے۔