Friday, 29 March 2024, 10:35:29 am
کنٹرول لائن پرحالیہ بھارتی جارحیت نےآزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کردیا ہے: مشتاق منہاس
March 04, 2019

آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر حالیہ بھارتی جارحیت نے آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں کو متحد کردیا ہے۔

 ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تنہاکرنے کےلئے اس کے خلاف پروپیگنڈے میں ناکامی پر بوکھلا گیا ہے۔

 آ زاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر کشیدگی بھارتی حکومت کی انتخابی مہم کا حصہ ہے کیونکہ حکمرانوں کو سنگین داخلی مسائل کا سامنا ہے۔

  

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.