Thursday, 25 April 2024, 03:32:05 pm
اطلاعات و مواصلات کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع گنجائش موجود ہے:صدیقی
March 04, 2019

 

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلات کے وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اطلاعات و مواصلات کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع گنجائش موجود ہے۔سپین کے دارالحکومت بارسلونا کے اپنے دورے کے موقع پر جہاں انہوں نے جی ایس ایم اے وزارتی پروگرام اور موبائل ورلڈ کانگریس 2019ء میں شرکت کی اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کمپیوٹر سے متعلق تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے صارفین کی صورت میں شاندار مواقع ہیں۔اپنے تین روزہ دورے کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دوسرے ملکوں کے سینئر منتظمین، عالمی ٹیکنالوجی کی فرموں کے سی ای اوز اور کثیرجہتی پالیسی بنانے والے اداروں کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کی اور پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں اور مجموعی منڈی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.