Friday, 19 April 2024, 02:57:30 am
کینسرکاعالمی دن
February 04, 2019

آج (پیر) کینسرکاعالمی دن منایاگیا جس کامقصدکینسرسے نمٹنے کے لئے ابتدائی تشخیص اور سکریننگ کے ذریعے عوام میںشعوراورآگاہی پیداکرناہے۔

اس سال کینسرسے روک تھام کی عالمی یونین جوہرسال کینسرکے عالمی دن کااہتمام کرتی ہے ''میں ہوں اور رہوں گا'' کے موضوع پرایک نئی تین سالہ مہم شروع کررہی ہے۔یونین عالمی سطح پر کینسرکامرض ختم کرنے میں مدد دینے کے لئے ذاتی عزم پر زوردیتی ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کینسر کےموذی مرض کے موثر علاج کےلئے اس کے بارے میں بھرپور آگاہی مہم بہت ضروری ہے۔

 عالمی یوم سرطان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت کینسر کے مریضوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے۔

 اس حوالے سے شوکت خانم کینسر ہسپتال مریضوں کےلئے مثالی طبی سہولت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.