Thursday, 28 March 2024, 09:16:21 pm
پاکستان نے افغانستان کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے ہیں ، دفاعی تجزیہ کار
February 04, 2018

دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے ہیں۔ریڈیو پاکستان کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے بریگیڈئرحارث نواز نے کہا کہ افغانستان کو اس بات کااحساس ہونا چاہیے کہ ان کے ملک میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے بین الاقوامی تعلقات کے ایک ماہر ڈاکٹر زاہد انورخان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔ ڈاکٹراے زیڈ ہلالی نے کابل میں مشترکہ روکنگ گروپ کے اجلاس کو پاک افغان تعلقات معمول پر لانے کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.