Saturday, 30 May 2020, 07:10:58 pm

مزید خبریں

 
ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے،اقتصادی ماہرین
January 04, 2020

معروف اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے اور حکومت پولیس اصلاحات کے نفاذ کیلئے پر عزم ہے۔

ہفتے کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس سے تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر مالی سال 16-2015 سے اب تک کی بلند ترین شرح نمو کے حصول میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ملک کی بہتری کیلئے ٹیکس ادا کرنا چاہئے کیونکہ ٹیکسز بجٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے ناگزیر ہیں۔

اقتصادی ماہرین میں مرزا اختیار بیگ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی ڈاکٹر عالیہ ایچ خان اور شوکت علی شامل تھے۔