Thursday, 27 June 2019, 07:16:34 am
پاکستان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،فواد
January 04, 2019

وزیراطلاعات نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر شاخ کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی انکے حق خودارادیت کے حصول تک سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی عظیم جدوجہد کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتیں۔