ترک سفیر نے آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے کیلئے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔

3Gاور4G کی کامیابی سے حکومت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے:انوشہ
03 ستمبر 2015 (19:56)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت  انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ تھری جی اور فورجی کی زبردست کامیابی سے سپیکٹرم کی نیلامی کا اگلا مرحلہ جلد شروع کرنے کیلئے حکومت کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ترک سفیر بابر GIRGIN سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بولی کے آئندہ عمل میں ترک سیلولرکمپنیوں کی شرکت کی خواہش ظاہر کی۔  ترک سفیر نے آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں اضافے کیلئے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔