نوازشریف نے کہاہے حکومت ذرائع ابلاغ کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کو دہشتگردی کےخاتمے میں اہم کردار ادا کرنا ہے:وزیراعظم
03 ستمبر 2015 (14:22)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کو ملک سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ذرائع ابلاغ کے لئے ضابطہ اخلاق کے بارے میں کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی سے گفتگو کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی مفاد اور ملکی ترقی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور حکومت ذرائع ابلاغ کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے لئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے بہت مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔

عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو ذرائع ابلاغ کے لئے ضابطہ اخلاق کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔