مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،4 نوجوان شہید
03 ستمبر 2015 (20:04)
0

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں جمعرات کو ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں چار نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر پبلک سیفٹی ایکٹ کے ظالمانہ قانون کے تحت سینئر حریت رہنما اور جموں وکشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو گرفتارکرلیا۔

جمعرات کو سری نگر میں بھارتی پولیس نے حریت رہنما غلام محمد خان سوپور ی اور حریت کارکنوں کو بھی گرفتارکرلیا۔