نواز شریف نے ٹرمینل 2016 ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے دوسرے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کی منظوری دے دی
03 ستمبر 2015 (19:34)
0

وزیراعظم نوازشریف نے دوسرے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کی منظوری دی ہے اوراسے اگلے سال کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ملک میں مائع قدرتی گیس کے بجلی گھروں کی تنصیب کے حوالے سے پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
پانی اور بجلی کے سیکرٹری یونس DHAGA نے وزیراعظم کو تین ہزار چھ سو میگاواٹ کی مجموعی پیداوار صلاحیت کے حامل ایل این جی کے بجلی گھروں پر جاری کام کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم نے ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ ایل این جی کے بجلی گھروں کے ثمرات صنعتی اور گھریلو شعبوں تک پہنچائے جاسکیں۔  انہوں نے کہاکہ ایل این جی کی ترسیل کیلئے جنوب شمالی پائپ لائن کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس منصوبے پر کام بلا تاخیر شروع کیاجاناچاہیے۔