ممنون حسین نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی تکمیل کیلئے چین کا عزم قابل ستائش ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے اہمیت کی حامل ہے:صدر
03 ستمبر 2015 (19:47)
0

صدر ممنون حسین اور چینی وزیراعظم کے نائب ایگزیکٹو ژانگ گائولی نے بیجنگ میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں کی تکمیل کیلئے چین کا عزم قابل ستائش ہے۔  انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پورے خطے کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔

چین کے نائب ایگزیکٹو وزیراعظم نے کہاکہ ان کا ملک خطے کے امن اور پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اس کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔  انہوں نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے صدر ممنون حسین کی کوششوں کی تعریف کی انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست ہیں۔