وفاقی وزیر نے کہاکہ نیا ہوائی اڈہ جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔

اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا85 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے:احسن
03 ستمبر 2015 (19:39)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا پچاسی فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کو اس منصوبے کے دورے کے موقع پر کہاکہ نئے ہوائی اڈے سے ہرسال بیس لاکھ کی بجائے نوے لاکھ مسافر سفر کرسکیںگے۔  وفاقی وزیر نے کہاکہ نیا ہوائی اڈہ جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا جہاں ائیربیس A 380 کے اترنے کی گنجائش بھی ہوگی۔