قائمقام صدر نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری سے صوبوں کوخودمختاری ملی جو پاکستان کی آئینی تاریخ میں اہم اقدام تھا۔

جمہوری عمل بلاتعطل جاری رہنا چاہیے:رضا ربانی
03 ستمبر 2015 (19:27)
0

قائمقام صدرمیاں رضا ربانی نے یونیورسٹیوں پرزوردیا ہے کہ وہ ملک میں بہتر افہام وتفہیم اوراتحاد پیدا کرنے کیلئے وفاق کا مضمون نصاب میں شامل کریں۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں بلوچستان کی یونیورسٹیوں کی FACULTY کے بتیس رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔ قائمقام صدر نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری سے صوبوں کوخودمختاری ملی جو پاکستان کی آئینی تاریخ میں اہم اقدام تھا۔  انہوں نے کہاکہ صوبوں کو باہمی مفادات کونسل کوفعال ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ اٹھارہویں ترمیم کے ثمرات سے موثر طورپر استفادہ کیاجاسکے۔

قائم مقام صدر نے کہاکہ ان کا کام قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنا ہے انہوں نے کہاکہ جمہوری عمل بلاتعطل جاری رہنا چاہیے۔  انہوں نے نصاب میں آئینی تاریخ کو شامل کرنے پر بھی زوردیا تاکہ اس بارے میں آگاہی پیدا کی جاسکے۔