محنت کے عالمی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس نظام سے مساوات اورغیرامتیازی رویےکویقینی بنایا جائے گا۔

ملازمت پیشہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک پر نظررکھنے کے نظام کاقیام
03 ستمبر 2015 (14:45)
0

محنت کے عالمی ادارے نے Gender Senstive Labour Inspection سسٹم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ملازمت پیشہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک پر نظررکھناہے۔محنت کے عالمی ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر Francesco D. Ovidio نے کہا ہے کہ اس نظام سے مساوات اور غیر امتیازی رویے کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کا مقصد لیبر انسپکٹروں کو قابل پیمائش اعداد وشمار کی فراہمی کے ذریعے صنفی اہمیت کے معاملوں کے خلاف پیش رفت کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔Francesco D. Ovidio نے کہا کہ کینیڈا کے تجارت اور ترقی کے ادارے کے تعاون سے اس نظام کے ذریعے باعزت روزگار کیلئے صنفی مساوات کو فروغ حاصل ہو گا۔