قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر سے اقتباسات ، قومی وملی نغمے اور قائد اعظم کے مزار پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کی براہ راست نشریات بھی پروگراموں کا حصہ ہے۔

03 ستمبر 2015 (14:57)
0

ریڈیو پاکستان نے چھ ستمبر کو 1965 کی گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر مسلح افواج کے ان بہادر جوانوں کو جنہوں نے دلیری سے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا ، خراج تحسین پیش کرنے کیلئے طویل دورانیے کی خصوصی نشریات " جانثاروں کو سلام" کا اہتمام کیا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی تقاریر سے اقتباسات ، قومی وملی نغمے اور قائد اعظم کے مزار پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب کی براہ راست نشریات بھی پروگراموں کا حصہ ہے۔اس موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی خصوصی تقریب ، خصوصی بات چیت اور عام لوگوں کے تاثرات بھی نشر کئے جائیں گے۔