کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے میلے کا افتتاح کیا۔

سوات کی وادی کالام میں سیاحت اور تجارت کا چار روزہ میلہ شروع
03 ستمبر 2015 (18:22)
0

سوات کی وادی کالام میں جمعرات کے روز سیاحت اور تجارت کا چار روزہ میلہ شروع ہوگیا۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے میلے کا افتتاح کیا۔  میلہ کا انتظام پاک فوج نے خیبرپختونخواء کے محکمہ سیاحت نے کیا ہے تاکہ سیاحت اور مقامی ثقافت کو فروغ دیا جاسکے۔

کالام کے مختلف سیاحتی مقامات پر جیپ ریس ، کشتی رانی ، کرکٹ ، پولو اور فٹ بال ٹورنامنٹ سمیت مختلف رنگارنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔