داخلہ امور کے وزیرمملکت نے کہاکہ تحفظ پاکستان ایکٹ پارلیمنٹ میں پیش کیاگیا اور رینجرز کو اختیارات دینے کیلئے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔

کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کیاجارہا ہے:بلیغ
03 ستمبر 2015 (19:43)
0

داخلہ امور کے وزیرمملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیاجارہا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ رینجرز کراچی میں کسی سیاسی امتیاز کے بغیر کارروائی کررہے ہیں۔  بلیغ الرحمن نے کہاکہ تحفظ پاکستان ایکٹ پارلیمنٹ میں پیش کیاگیا اور رینجرز کو اختیارات دینے کیلئے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن شروع کرنے سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیاگیا۔