کاغذات نامزدگی اس ماہ کی دس اور گیارہ تا ریخ کو وصول کئے جائیںگے۔

پی اے 147لاہور11 میں ضمنی انتخاب گیارہ اکتوبرکو ہوگا
03 ستمبر 2015 (19:22)
0

پنجاب اسمبلی کے حلقہ ایک سو سنتالیس لاہور گیارہ میں ضمنی انتخاب اگلے مہینے کی گیارہ تاریخ کو ہوگا۔

کاغذات نامزدگی اس ماہ کی دس اور گیارہ تا ریخ کو وصول کئے جائیںگے اوران کی جانچ ہڑتال اس مہینے کی چودہ اور پندرہ تاریخ کو ہوگی۔  امیدوار اس مہینے کی اکیس تاریخ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔