پنجاب کے وزیر خوراک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے صوبائی ادارے نے چھتیس اضلاع میں مہم شروع کی ہے۔

ملاوٹ شدہ اور کھانے پینے کی غیرمعیاری اشیاء کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے:بلال یاسین
03 ستمبر 2015 (14:52)
0

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹ شدہ اور کھانے پینے کی غیرمعیاری اشیاء کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوراک کے صوبائی ادارے نے چھتیس اضلاع میں مہم شروع کی ہے۔


صوبائی وزیر نے کہا کہ متعدد لیبارٹریاں کھانے پینے کی مختلف دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی چیکنگ کر رہی ہیں۔