پاکستان ریلوے کو گزشتہ سال 32ارب روپے کی آمدنی ہوئی:جاوید انور
03 ستمبر 2015 (22:01)
0

منصوبہ بندی ، ترقی اور اصلاحات کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز لاہور میں ہوا۔  اجلاس میں ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے کمیٹی کے ارکان کو ریلوے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو گزشتہ مالی سال کے دوران 32ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔  اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان نے ریلوے کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی پراطمینان ظاہر کیا۔