کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو یوریا کھاد کی درآمد کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

ای سی سی نے50 ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجازت دیدی
03 ستمبر 2015 (15:56)
0

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو پچاس ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا ، وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی۔


کمیٹی نے وزارت خزانہ کو یوریا کھاد کی درآمد کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی۔ای سی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد جاری رکھنے کی بھی اجازت دی۔کمیٹی نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی لگادی ۔