گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ کرم ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے تقریباً ساڑھے چار ہزار خاندان اور اورکزئی ایجنسی کے 700 بے گھر خاندان اس مرحلے میں اپنے گھروں کو واپس جاسکیں گے۔

عار ضی بے گھر افراد کی واپسی کا عمل29ستمبر سے شروع ہوگا
03 ستمبر 2015 (11:19)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ کرم اور اورکزئی ایجنسی سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کا عمل اس مہینے کی انتیس تاریخ سے شروع ہوگا۔انہوں نے یہ بات اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں فاٹا میں عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ کرم ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے تقریباً ساڑھے چار ہزار خاندان اور اورکزئی ایجنسی کے سات سو بے گھر خاندان اس مرحلے میں اپنے گھروں کو واپس جاسکیں گے۔
انہوں نے کہا اخیل قبیلے کے پانچ ہزار بے گھر خاندانوں کی اورکزئی ایجنسی سے واپسی کا عمل بھی جلد شروع ہوگا۔