وفاقی حکومت کی سوات کے سید و شریف ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری
03 اکتوبر 2017 (17:27)
0

وفاقی حکومت نے سوات کے سید و شریف ہسپتال کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے دس کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔ ہسپتال کےچیف ایگزیکٹو تاج محمد خان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ ہسپتال میں دوسری سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ایک جدید ترین آپریشن تھیٹر بھی قائم کیا جائے گا۔

 آپریشن تھیٹر ایک سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔