نوازشریف نے کہا کہ ملکہ کوہسار پر پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا مری میں یونیورسٹی اور ہسپتال کے قیام کا اعلان
03 اکتوبر 2014 (18:54)
0

وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو مری کے علاقے گھڑیال کا دورہ کیا۔
کمشنر نے ان کو مری بس ٹرمینل کی اپ گریڈیشن کے کام کے بارے میں بریفنگ دی۔
تین کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت کے منصوبے پر رواں سال پہلی مئی کو کام کا آغاز ہوا تھا یہ منصوبہ آئندہ ہفتے مکمل ہوگا۔
وزیراعظم نے جنرل پوسٹ آفس مری کی بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعظم نے جی پی او چوک پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری کی ترقی کیلئے ایک جامع حکمت عملی بنائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ مری میں ایک ہسپتال اور یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
نوازشریف نے کہا کہ ملکہ کوہسار پر پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔