انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ پاکستان کوپرامن اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔

وزیراعظم کی علماء سے بین المذاہب رواداری کے فروغ کی اپیل
03 اکتوبر 2014 (18:41)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے علماء کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے برداشت اور بین المذاہب رواداری کوفروغ دیں۔
وہ علماء اور مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کے روز ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی اور بجلی کی کمی جیسے بہت سے مسائل ورثے میں ملے ہیں انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ پاکستان کوپرامن اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا مثبت کردار اداکریں۔
انہوں نے اسلام کا پیغام پھیلانے اور اسلامی روایات کو عام کرنے میں علماء کے کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت لوگوں کو سماجی اور معاشی انصاف فراہم کرنے پر کاربند ہے اور اصلاحات کی سفارشات کے لئے کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں۔