عرفات میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے صراط مستقیم پر چلیں۔

مسلمان اپنے حکمرانوں کے ساتھ وفادار رہیں:مفتی اعظم
03 اکتوبر 2014 (18:49)
0

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے مسلمان حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ عصر حاضر کے تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔
جمعہ کو عرفات میں خطبہ حج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور مسلمان حکمرانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے صراط مستقیم پر چلیں ۔
انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حکمرانوں کے ساتھ وفادار رہیں اور اسلامی تعلیمات عام کرنے اور دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے میں ان کی مدد کریں۔
مفتی اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو خونریزی اور لاقانونیت سے بچانے کیلئے پالیسیاں تشکیل دینی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی وجوہات میں سے ایک وجہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہے\' انہوں نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مسلمانوں کے حقیقی نصب العین کے فروغ کے لئے کام کریں۔
مفتی اعظم نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی تعلیمات پوری انسانیت کی خیرخواہی کے لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں باہمی تعاون اور پوری انسانیت کے ساتھ محبت اور شفقت کا درس دیتا ہے اور اس نے کسی شخص کے قتل کو سب سے بڑا گناہ قرا ردیا ہے۔
شخ عبد العزیز نے علما سے اپیل کی کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کریں۔
انہوں نے تعلیمی نظام میں بھی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔