امریکی خصوصی نمائندہ کی سینئر مشیر نے پاکستان کے لئے بالخصوص معیشت اور توانائی کے شعبوں میں امریکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سرتاج،رابن رافیل کا پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال
03 اکتوبر 2014 (21:32)
0

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکی خصوصی نمائندہ کی پاکستان کے لئے سینئر مشیر سفیر رابن رافیل نے جمعہ کو ملاقات کی اور پاک امریکہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سفیر رابن رافیل نے دہشت گردی جیسے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں مشترکہ دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جیسا کہ شمالی وزیرستان میں حالیہ آپریشن سے عیاں ہے۔
انہوں نے پاکستان کے لئے بالخصوص معیشت اور توانائی کے شعبوں میں امریکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کے اپنے جاری دورہ کے دوران سفیر رابن رافیل نے کئی پاکستانی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔