انہوں نے کہا کہ نئے قانون میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اطلاعات تک رسائی کا قانون:وزیراعظم کی مسودے کا معیار برقرار رکھنے کی ہدایت
03 اکتوبر 2014 (20:38)
0

وزیراعظم نواز شریف کو جمعہ کے روز اسلام آباد میں اطلاعات تک رسائی کے قانون کے مسودے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یہ قانونی مسودہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے مسودے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔