03 اکتوبر 2014 (20:22)
0

پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کیلئے کئی شرکاء اپنے خاندان کے ساتھ عیدالاضحی منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو واپس جانا شروع ہوگئے ہیں ۔
گھروں کو واپس جانے والوں نے اے پی پی کو بتایاکہ تقریباً پچاس دن گزرچکے ہیں اور وہ تھک چکے ہیں اور عید کے دن اپنے آبائی علاقوں میں گزارنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جن مطالبات کیلئے وہ دھرنا دے رہے ہیں ان کو تسلیم کیے جانے کا کوئی امکان نہیں آرہا ۔