پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ پروازیں ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے چلائی جا رہی ہیں جو عید اپنے ملک میں کرنے کے خواہش مند ہیں۔

پی آئی اے کا عیدالاضحی کے موقع پر10 اضافی پروازیں چلانے کا اعلان
03 اکتوبر 2014 (15:28)
0

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز نے عیدالاضحی کے موقع پر دس اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ائرلائنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ پروازیں ان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے چلائی جا رہی ہیں جو عید اپنے ملک میں کرنے کے خواہش مند ہیں۔


یہ پروازیں جدہ ، دمام ، ریاض ، دوبئی ، کویت ، ابوظہبی اور دوحہ سے چلائی جائیں گی۔