یہ راشن اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں نے پاک فوج کے قائم کردہ امداد وصول کرنے کے مراکز میں رضا کارانہ طورپر جمع کرایا ۔

شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کیلئے10کور کی جانب سے خصوصی عید پیکیج روانہ
03 اکتوبر 2014 (20:08)
0

ٹین کور راولپنڈی کی جانب سے جمعہ کے روز شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کیلئے خصوصی عید پیکیج روانہ کیاگیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کیلئے راولپنڈی سے اسی ٹن راشن پرمشتمل دس ٹرک بھیجے گئے ہیں جن میں آٹا، چاول، چینی، لالٹین، پکانے کا تیل، خشک دودھ اور چائے شامل ہیں ۔
یہ راشن اسلام آباد اور راولپنڈی کے رہائشیوں نے پاک فوج کے قائم کردہ امداد وصول کرنے کے مراکز میں رضا کارانہ طورپر جمع کرایا ۔
ٹین کور کی جانب سے شمالی وزیرستان ایجنسی کے بے گھر افراد کیلئے یہ پانچویں کھیپ تھی ۔
راولپنڈی کور نے اب تک کل سات سو ٹن امدادی اشیاء بھیجی ہیں ۔