سکندرحیات بوسن نے کہاکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان امدادی قیمت پر کپاس کی دس لاکھ گانٹھیں خریدے گی ۔

کپاس کی امدادی قیمت3ہزار روپے فی من مقرر
03 اکتوبر 2014 (20:06)
0

تحفظ خوراک کے وفاقی وزیر سکندرحیات بوسن نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے 40 کلوگرام کپاس کی امدادی قیمت تین ہزار روپے مقرر کی ہے ۔
جمعہ کے روز ملتان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان امدادی قیمت پر کپاس کی دس لاکھ گانٹھیں خریدے گی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت حالیہ سیلاب سے زرعی شعبے کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ ہے ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ کسانوں کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے گی ۔