وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر لازم ہے کہ وہ بے گھر افراد کی بحالی کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ملکر کام کرے

بے گھر افراد اور سیلاب زدگان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے:ڈار
03 اکتوبر 2014 (18:57)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے افراد اور سیلاب زدگان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں متعلقہ امدادی اداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں انہیں نقل مکانی کرنے والے افراد اور سیلاب زدگان کی بحالی کی ضروریات سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں سفارت کاروں ' بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی۔
وزیر خزانہ نے ان کی توجہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی کارروائی کی طرف دلائی جس پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر لازم ہے کہ وہ بے گھر افراد کی بحالی کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ملکر کام کرے ' اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنی پریذنٹیشن میں بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کے تئیس اضلاع و گلگت بلتستان کے پانچ اور آزاد کشمیر کے دس اضلاع بری طرح متاثرہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر چوبیس لاکھ ایکڑ اراضی زیر آب آئی۔
شرکاء نے بحالی کے عمل میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔