اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیرنے کہاہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان یورپی یونین کیساتھ مضبوط تعلقات چاہتاہے :پرویزرشید
03 اکتوبر 2014 (11:00)
0

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر پرویز رشید نے جرمنی سمیت یورپی یونین کیساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

جرمنی کے چوبیسویں قومی دن کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب کے موقع پر انہو ں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ریلوے اور متبادل توانائی سمیت مختلف شعبوں میں جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔


پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔